تازه خبریں

الیکشن ٹربیونل نے گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا اسلامی تحریک کی صوبائ قیادت نے کل ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے

جعفریہ پریس گلگت الیکشن ٹربیونل نے گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات کو غیر قانونی قرار دیکر دوبارہ الیکشن کرانے کے احکامات جاری کردئیے . الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس محمد عالم نے امیدوار علی حیدر ٹپی کی جانب سے کونسل الیکشن میں شو آف ھینڈ اور انتخابی شیڈول جاری ھونے کے بعد کی گئی ترمیم کو چیلنج کیس پر فیصلہ دیتے ھوے کالعدم قرار دیکر فوری انتخابات کا حکم دے دیا
یاد رہے کہ گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات میں اسلامی تحریک کی طرف سے آغا سید محمد عباس رضوی نے بھی کامیابی حاصل کی تھی۔
اسلامی تحریک کی صوبائ قیادت نے کل ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں عدالتی فیصلے کےخلاف چیف جج کے پاس اپیل دائر کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔