تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا امام خمینی کی 35ویں برسی پر پیغام

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا امام خمینی کی 35ویں برسی پر پیغام

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا امام خمینی کی 35ویں برسی پر پیغام

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی کی35  ویں برسی کی مناسبت سے
 پیغام
راولپنڈی /اسلام آباد 3 جون2024 ء  ( جعفریہ پریس پاکستان )  قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی35 ویں برسی کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیبلند پایہ مجتہداور اعلیٰ درجے کے فقیہہ اور مثالی شخصیت و قابل تقلید سیاسی قائد، مثبت اور تعمیری سیاست کے بانی، عالمی استعماری سازشوں کو بے نقاب کرنے والے، مسلمانوں کو اپنے نظریات اور عمل کے ذریعے وحدت کی لڑی میں پرونے والے، عالم اسلام کو اس کے حقیقی مسائل کی طرف متوجہ کرنے والے، امت مسلمہ کو اس کے داخلی اور خارجی دشمنوں کے چہرے شناخت کرانے والے اور دنیا کو اسلام کے دائرے میں رہتے ہوئے ہرمیدان میں ارتقاء کے مراحل طے کرنے کی مثال پیش کرنے والے عظیم انسان تھے۔ انقلاب اسلامی کی جدوجہد میں امام خمینیؒ نے طویل جلاوطنی کے باوجود ایران کے عوام کی تربیت اور رہنمائی اس انداز میں کی کہ وہ پرامن اور شعوری تحریک کے ذریعے کامیاب ہوئے۔  اس وقت بھی عالمی استعمار کیخلاف صف اول میں اسلامی جمہوریہ ایران ہی موجود ہے اور شہدا صدر ابرہیم رئیسی’ حسین امیر عبداللہیان جیسے قابل’ ذہین و فطین اور امت مسلمہ کی  سرمایہ شخصیات کے ذریعہ انقلاب اسلامی مضبوط سے مضبوط تر ہورہا ہے
علامہ ساجد نقوی کے مطابق حضرت امام خمینی نے عالمی صہیونیت اور سامراج کے ظلم و استحصال اور جبر و استبداد کے ہاتھوں ستائی ہوئی مظلوم انسانیت کو ذلت و بے بسی کی پستیوں سے نکال کر شرف انسانیت سے ہمکنار ہونے کی رہنمائی کی اور یہ امر ایک تاریخی حقیقت بن چکا ہے کہ امام خمینی کی بھرپور نظریاتی جدوجہد نے استحصالی اور سامراجی قوتوں کے خلاف تیسری دنیا کی محروم اقوام بالخصوص امت مسلمہ کو مزاحمت کا ایک نیا شعور ‘ ولولہ اور عزم عطا کیا۔علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا ہے کہ سوویت یونین کے آخری سربراہ کو دعوت اسلام پر مبنی خط اور شاتم رسول اکرم ۖ  کے خلاف تاریخی فتوی ناقابل فراموش اقدامات ہیں اور اس سے بڑھ کر قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں سمیت عالم اسلام پر ہونے والے مظالم پر دنیائے اسلام کو بیدار اور متوجہ کرنا امام خمینی کا ہی خاصا تھا۔بلاشبہ وہ اس صدی کے عظیم مفکر اور اسلامی معاشرے کی اعلیٰ علمی و انقلابی شخصیت ہیںجنہوں نے علم و شعور اور عمل وکردار کے ذریعے مسلمانوں کی صحیح خطوط پر رہنمائی کرکے پیغمبرانہ فریضہ انجام دیا اور عوام کو اسلامی انقلاب کے ذریعہ اسلام کی صحیح اور آئیڈیل تصویر دکھائی جس کے اثرات آج بھی نظر آتے ہیں ۔ امام خمینی جیسی نابغہ رو زگار شخصیتیں صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں ۔بیش بہا علمی یادگاروں کے مصنف ،اسلامی تاریخ اور فقہ کے تمام موضوعات پر انتہائی دسترس رکھنے والے، زہد وتقوی اور اصلاح نفس کی منزل پر فائز، عابد وشب زندہ دار ،اصلاح معاشرہ کے لیے عملی طور پر سرگرم، اسلام پر جدید اور گہری تحقیق اور تازہ ریسرچ رکھنے والے دینی قائد، اسلامی نظریات کے مطابق حکومت اسلامی کی داغ بیل ڈالنے والے رہنماء تھے۔