تازه خبریں

امریکا:ریاست ٹیکسس میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

امریکا:ریاست ٹیکسس میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی
امریکی ریاست ٹیکسس میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ آسٹن شہر کی سڑکیں مسلسل تیز بارشوں کے بعدپانی میں ڈوب گئیں جبکہ کئی مقامات پر متعدد پل سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے ۔ اچانک آنے والے سیلابی ریلوں میں کئی گاڑیاں بھی بہہ گئیں جبکہ ڈوبنے والے افراد کو بروقت کارروائی کرکے امدادی ٹیموں نے بچا لیا۔حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں کے لیے فلڈ وارننگ جاری کردی گئی ہے۔