عراق میں پولیس نے کمسن خودکش بمبار کو گرفتار کرلیا گیا
عراق کے شمالی شہر کرکوک میں کمسن خود کش بمبار کو سیکیورٹی اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق مشکوک بچے کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ خود کو ایک مسجد کے قریب دھماکا خیز مواد سے اڑانے کی تیاری کر رہا تھا۔ بارہ سے تیرہ سالہ عمر کے لڑکے نے بارسلونا فٹبال ٹیم کے نامور کھلاڑی لیونل میسی کے نام کی ٹی شرٹ پہن رکھی تھی جو مشکوک انداز میں مسجد کے مرکزی دروازے کے قریب پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے بچے کو حراست میں لے کراس کی کمر پر باندھا گیا دھماکا خیز مواد سے بھرا بیلٹ بھی قبضے میں لے لیااور اس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔