تازه خبریں

بھارت جنوبی ایشیائی ممالک سے بڑھتے تعلقات میں مداخلت سے بازرہے،چین

چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنوبی ایشیائی ممالک سے بیجنگ کے بڑھتے تعلقات کے معاملے میں مداخلت سے بازرہے۔
آن لائن جریدے گلوبل ٹائمزنے اپنی رپورٹ میں لکھاکہ چین کو امید ہے کہ مشترکہ ترقی کے لئے بھارت چین سمیت خطے کے دیگرممالک کے تحفظات کو ناصرف سمجھے گا بلکہ ترقی کے اس عمل میں اپنا کردار بھی ادا کرے گاتاہم اگر خطے میں چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔