تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ کی چکوال آمد مجلس عزا سے خطاب

جعفریہ پریس چکوال نمائندہ رپورٹ کے مطابق نمائندہ ولی فقہی پاکستان قائد ملت جعفریہ آیت الله سید ساجد علی نقوی چکوال بلکسر پہنچے جہاں معروف مذہبی شخصیت سید حسین شاہ مشہدی کے گھر انکے بھائی کی فاتحہ خوانی کی بعد ازاں چکوال کے نواہی گاؤں کرسل میں مجلس عزا میں شرکت کی اور مجلس عزا سے خطاب کیا بلکسر سے جعفریہ اسٹوڈنٹس پاکستان کے جوان قافلے کی شکل میں قائد ملت جعفریہ کے ہمراہ تھے قواعد ملت جعفریہ نے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوۓ فرمایا پنجاب میں بہت سے لوگوں پر گھروں میں چار دیواری میں مجالس کے انعقاد پر ایف آئی آر درج کی گئی، مجالس میں روکاوٹ عوام کے بنیادی حقوق کو سلب کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری سیدالشہدا ؑ کے پروگرام اور تقاریب فکر حسینی کی ترویج کا ذریعہ ہیں جبکہ پاکستان کے شہریوں کے آئینی و قانونی حقوق اور شہری وانسانی آزادیوں کا حصہ ہیں لہذا عزاداری کے پروگراموں کو روکنا ‘ انہیں محدود کرنا‘ حفاظتی انتظامات کے نام پر عوام میں خوف و ہراس پھیلانا‘ غیر ضروری رکاوٹیں اور کنٹینرز کھڑے کرنا یا دیگر طریقوں سے یا ان میں رکاوٹ ڈالنا دراصل فکر حسینی کی ترویج کو روکنے کے مترادف ہے۔ اس فلسفے کے تحت ہم یہ بات کہنے میں حق بجانب ہیں کہ عزاداری کے انعقاد کے لئے ہمیں کسی قسم کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں بلکہ ریاست کا فرض ہے کہ وہ اپنے شہریوں کی آزادیوں اور حقوق پر قدغن نہ لگائے اور ان کی آزادیوں کی حفاظت کرے اورعزاداری و ماتم داری کے جلوسوں اور مجالس کے انعقاد کے سلسلے میں اپنی انتظامی ذمہ داریاں دیانت داری سے ادا کرے