دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم کی جانب سے افطاری۔
قم المقدسہ (نمائندہ خصوصی) آج 15 رمضان المبارک (1438 ھق) ولادت باسعادت حجت خدا، کریم اہل بیت(ع)، حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی مناسبت سے دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم میں دفتر کے اراکین کابینہ، مجلس عاملہ اور مجلس نظارت کیلئے افطاری کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب افطار میں علمائے کرام اور طلاب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔