پشاور۔ رمضان المبارک میں خالق و مالک اپنے بندوں کی بخشش کے بہانے تلاش کرتا ہے اور اس ماۂ مقدس میں قدم قدم پر قربتِ الٰہی کے مواقع اہلِ ایمان کے لئے موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار علامہ سید ذکی الحسن نے مسجدِامامیہ الحاج غلام محمد، محلہ محمد داد، آسیہ میں منعقدہ “درسِ قرآنِ مُبین” سے اپنے خطاب میں کیا جس کے مہمانانِ خصوصی علامہ احسان اللہ محسنی اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ تھے،اور سوال و جواب پر مبنی اس درس کی نظامت کے فرائض ہفتہ وار دروُس مُنتظم شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع پشاور کے صدر آخونزادہ مجاہد علی اکبر نےانجام دئیے جبکہ مومنین کی کثیر تعداد اور جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے صدر سید علی حیدر کاظمی نے جے ایس او برادران سمیت خصوصی شرکت کی۔ علامہ احسان اللہ مُحسنی نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ عباداتِ الٰہیہ کے زریعے سےہی بندگانِ خدا کی مغفرت و بخشش ممکن ہے۔ اس موقعہ پر حاضرین کی جانب سے فقیہی اور شریعی سوالات بھی کیئےجنکے ہر دو علماء نے بڑے تفصیلی اور تشفی جوابات دئیے۔