تازه خبریں

دہشتگردی کی لہر شیعہ علماء کونسل پاکستان پورے پاکستان میں جمعہ 17 فروری 2017 پر امن احتجاج کرے گی علامہ عارف واحدی

چاروں صوبائی دارلخلا فوں ،قبائلی علاقوں سمیت کشمیراور اب سیہون شریف درگاہ لال شہباز قلندر پر دہشتگردوں کی بربریت کے خلاف شیعہ علماء کونسل پاکستان کل بروز جمعہ 17فروری پورے پاکستان میں بعد نماز جمعہ پر امن احتجاج کرے گی  جعفریہ پریس کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ پورے پاکستان میں مساجد کے باہر  احتجاج کیا جائے گا جس میں تمام مکاتب فکر کی شرکت ہوگی