تازه خبریں

لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر دھماکہ امن دشمن دہشتگردوں کی کاروائی ہے علامہ اسد اقبال زیدی

جعفریہ پریس کے نمائندے سے بات کرے ہوئے شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے جنرل سکریٹری علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر دھماکہ امن دشمن دہشتگردوں کی کاروائی ہے، سندھ جیسی پر امن اور محبت بھری دھرتی پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو توڑ کر حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں. اولیاء اور صوفیائے کرام نے انسانیت کا درس دیا، یقینا قلندر کی درگاہ پر حملہ انسانیت کی تذلیل ہے. دھماکہ کرنے والے خونخوار بھیڑیئے ہیں جنہوں نے شہباز قلندر کے مظلوم عقیدتمندوں کو خون میں نہلا دیا. حکومت سندھ فوری طور پر زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرے اور رینجرز کو اختیار دیا جائے وہ اندرون سندھ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کریں.