تازه خبریں

سانحہ عاشور کو گزرے اتنا وقت گزرگیا کوئی قاتل منظر پر نہیں آسکا شہداء کا راستہ زندہ رکھیں گے

سانحہ عاشور کو گزرے اتنا وقت گزرگیا کوئی قاتل منظر پر نہیں آسکا شہداء کا راستہ زندہ رکھیں گے

سانحہ عاشور کو گزرے اتنا وقت گزرگیا کوئی قاتل منظر پر نہیں آسکا شہداء کا راستہ زندہ رکھیں گے

شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے سانحہ عاشور کی برسی کے موقع پر جاری بیان میں کہا کہ ہماری قیادت نے ہمیشہ ملک میں امن کی بات کی ہے سانحہ عاشور پر قیادت نے کہا تھا کہ عاشور کے مجرموں کو سامنے لایا جائے گا تو گزشتہ تمام سانحات کے محرکات منظر پر آجائیں گے مگر افسوس ایسا نہ ہوسکا 

علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا کہ عزاداری امام حسین ؑ کے راستے میں اس قسم کے اور بھی سانحات برداشت کرنے کو تیار ہیں مگر کسی قسم کی رکاوٹ و پابندی کو قبول نہیں کریں گے ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں اور ان کا مشن زندہ رہے گا