تازه خبریں

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پارا چنار پاکستان کا حصہ ہے، ایک ایک انچ اور ایک ایک فرد ہمارے لیے اہم ہے۔

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پارا چنار پاکستان کا حصہ ہے، ایک ایک انچ اور ایک ایک فرد ہمارے لیے اہم ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پارا چنار پہنچے جہاں انہوں نے قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کیں جب کہ جرگے سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پارا چنار کو سیف سٹی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاراچنار میں دہشت گردی کے پے درپے واقعات پرافسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پارا چنار میں دہشت گردی کے متاثرین کو ملک کے دیگر علاقوں کے برابر امداد دی جائے گی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی ہمارا بھائی اور آپ ہی ہماری طاقت ہیں لہذا ہر پاکستانی میرے لیے برابر ہے چاہے وہ غیر مسلم ہی ہو جب کہ پارا چنار پاکستان کا حصہ ہے ایک ایک انچ اور ایک ایک فرد ہمارے لیے اہم ہے۔

 دورہ سے قبل پارا چنار دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل کا کہنا تھا کہ دشمن اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کی خوشیوں کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم وہ ایسا کرنے میں ناکام ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پارہ چنار کے مرکزی بازار میں 2 بم دھماکوں میں 75 شہید ہوئے تھے۔