تازه خبریں

سرگودھا علماء کرام کا شیخ محسن نجفی کو فورتھ شیڈول میں ڈالنے کے خلاف پریس کانفرنس

سرگودھا : مفسرِ قرآن شیخ محسن علی نجفی کانام فورتھ شیڈول میں ڈالنے ، اکاونٹس منجمد کرنے اور دیگر بے جا پابندیوں کے خلاف کل مرکزی امام بارگاہ بلاک نمبر 7 میں ضلع بھر کے بزرگ علمائے کرام نے پریس کانفرنس کی ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی انجمن جعفریہ ٹرسٹ کے سرپرستِ اعلٰی اور امام جمعہ و الجماعت مرکزی مسجدوامام بارگاہ بلاک نمبر 7علامہ ظہور حسین خان کا کہنا تھا کہ شیخ محسن نجفی ایک ایسی علمی شخصیت ہیں جن کی فلاحی، سماجی اور مذہبی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ۔شیخ صاحب کے نام کو فورتھ شیڈول میں ڈالنا یقیناعدل و انصاف کےقتل کے مترادف ہیں ۔ اس اقدام کے خلاف بروز جمعہ پورے ملک میں احتجاج کیا جائے گا اور اگر معاملہ حل نہ ہوا تو آل پاکستان علماء کا اجتماع اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ پریس کانفرنس میں ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان سرگودھامولانا عمران علی رانجھا ، مولانا ملک نصیر حسین (پرنسپل دارالعلوم محمدیہ ) ،مولانا نصرت عباس مجاہدی ، مولانا رانا محمد نواز ، مولانا اکرم جلوی و دیگر علمائے کرام نے شرکت کی ۔