جعفریہ پریس کے نمائندہ خصوصی برائے گلگت بتلتستان کی رپورٹ کے مطابق اسللامی تحریک پاکستان کے رہنماءعلامہ شیخ مرزا علی نے جمعہ کے روز مرکزی جامع مسجد امامیہ گلگت سے نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ آج جب پاک چین اقتصادری راہداری منصوبے کے حوالے سے تکنیکی مشکلات پیش آرہی ہیں تو مقتدر حلقے اور ادارے سوچنے پر مجبور ہوئے ہیں کہ اس منصوبے کے اندر گلگت بلتستان کی کیا آئینی حیثیت ہوگی۔ ہماری حیثیت جو بھی ہو ہمارے آباؤ اجداد نے 70 سال پہلے ہی ہماری تقدیر کا فیصلہ کردیا تھا اور وہ یہ کہ ہم پاکستانی ہیں۔ آج سرتاج عزیز کو کوئی حق نہیں کہ وہ ہماری تقدیر کا فیصلہ کرے ۔ ہمارے آباؤاجداد نے اور موجودہ نسل نے گلگت بلتستان کو پاکستان کا آئینی صوبہ بنانے کا جو خواب دیکھا ہے وہی ہماری تقدیر ہے۔ لہذٰا جلد اس خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جائے۔
علامہ اقبال کی روح یہ جان کر تڑپ گئی ہوگی کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تعلیمی اداروں میں امام حسینّ کے ذکر پر پابندی ہے۔
حجتہ الاسلام علامہ شیخ مرزا علی۔ مرکزی رہنماء اسلامی تحریک پاکستان
اسللامی تحریک پاکستان کے رہنماء علامہ شیخ مرزا علی نے جمعہ کے روز مرکزی جامع مسجد امامیہ گلگت سے نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ آج جب قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یوم حسین ّ پر حکومت کی جانب سے پابندی لگائی گئی ہے تو یہ جان کر مصور پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کی روح تڑپ رہی ہوگی کہ جس پاکستان کا خواب انہوں نے دیکھا تھا وہاں اس نواسہ رسول کے ذکر پر پابندی لگائی جارہی ہے کہ جو بقائے اسلام اور بقائے انسانیت کا باعث ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت جلد سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے قراقرم یونیورسٹی میں یوم حسینّ کے انعقاد میں خلل ڈالنے کی بجائے تعاؤن کرے۔
شیخ محسن نجفی کا قصور یہ کہ اس نے ہندوستان کی گولہ باری اور قدرتی زلزلے سے متاثرہ عوام کو سرچھپانے کے لیئے چھت فراہم کی۔
حجتہ الاسلام علامہ شیخ مرزا علی۔ مرکزی رہنماء اسلامی تحریک پاکستان
اسللامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ شیخ مرزا علی نے جمعہ کے روز مرکزی جامع مسجد امامیہ گلگت سے نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سےتوازن کی ظالمانہ پالیسی کے تحت مفسر قران شیخ محسن علی نجفی کا نام شیڈول4 میں ڈال کر نہ صرف عدل و انصاف کا قتال کیا گیا ہے بلکہ ان ہزاروں یتیموں، بیواؤں، مریضوں،مسکینوں اور ضرورتمندوں کا بھی قتل کیا گیا ہے جن کی کفالت و امداد شیخ محسن کے ذریعے ہورہی تھی، شیخ محسن نجفی نے قدرتی زلزلے اور ہندوستان کی گولہ باری سے متاثرہ افراد کے لیئے چھت مہیاء کرنے کا گناہ کیا اسی لیئے ان کا نام دہشت گردوں کے ساتھ ملا کر شیڈول4 میں ڈالا گیا۔ ہمارا پرزور مطالبہ ہے کہ جلد از جلد شیخ محسن نجفی کا نام شیڈول4 سے نکالا جائے۔