سعودی وزیرخارجہ دمشق پہنچ گئے، شامی صدر بشار الاسد سے ملاقات کی
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سرکاری دورے پر دمشق پہنچ گئے۔
دمشق پہنچنے پر شامی اعلیٰ حکام نے سعودی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ شام میں خانہ جنگی کے بعد سعودی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ ہے اور گزشتہ دنوں ہی شامی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔