جعفریہ پریس( نمائندہ خصوصی) کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر علماء کرام کے خلاف مخصوص عناصر کی طرف سے مسلسل پروپگنڈہ کیا جارہا ہے خواتین اور بچوں کو بھی اس پروپگنڈے کا نشانہ بنایا جارہا ہے ہم قائد ملت جعفریہ پاکستان کی ہدایت پر متنبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ عناصر اس گھناؤنے عمل سے باز آجائیں اسی طرح شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پہ مخصوص عناصر کی جانب سے علماء کرام کے خلاف جو مہم چلائی جارہی ہے یہ انتہائی قابل مذمت ہے اس کی ہر سطح پہ مذمت ہونی چاہئے اور عوام کو چاہئے کہ ا عناصر اور پیجز کے خلاف مناسب اقدام کریں