تازه خبریں

شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا 79 واں یوم ِ وفات

شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا 79 واں یوم ِ وفات

شاعر مشرق ،حکیم الامت ،مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا79 واں یوم ِ وفات آج انتہائی عقیدت واحترا م کیسا تھ منایا جا ر ہا ہے۔مختلف شہروں میں سیاسی ، سماجی اور ثقافتی تنظیموں کی طرف سے سیمینارز اور کانفرنسز منعقد کی جا رہی ہیں ۔تقریبات میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کا تصور پیش کرنے اور اس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے حکیم الامت کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔