تازه خبریں

*شعبہ زائرین قم کے زیر اہتمام جشن میلاد حضرت فاطمہ الزہراء س کا انعقاد*

*شعبہ زائرین قم کے زیر اہتمام جشن میلاد حضرت فاطمہ الزہراء س کا انعقاد*

*شعبہ زائرین قم کے زیر اہتمام جشن میلاد حضرت فاطمہ الزہراء س کا انعقاد*

*قم المقدسہ 20 جمادی الثانی بروز منگل شعبہ خدمت زائرین دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان،قم المقدسہ کے زیر اہتمام حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا(دارالتلاوہ) میں ایک عظیم الشان جشن میلاد حضرت صدیقہ طاہرہ فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیھا کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں علماء، زائرین اور طلاب حوزہ کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی۔

جشن کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا۔ بعد ازآں مسئول شعبہ خدمت زائرین، قم سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے تمام زائرین کو اس پرمسرت موقع کی مبارکباد پیش کی۔ اس عظیم المرتبت جشن میں نمائندہ قائدملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام والمسلمین مولانا شریف لغاری صاحب نے خصوصی شرکت کی۔ حجت الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی نے خطاب فرمایا اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی مقدس و نورانی زندگی کے مختلف پہلوں پہ مفصل گفتگو فرمائی۔ معروف منقبت خوان سید صبیح حسن زیدی نے اپنے مخصوص انداز اور خوب صورت آواز میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ معروف شاعر اہل بیتؑ مولانا نذر عباس ثاقب نے اپنی علمی و فکری شاعری سے مدحت اہل بیتؑ بیان فرمائی اور مومنین کے دلوں کو منور کیا۔

آخر میں شعبہ خدمت زائرین کے اراکین نے کیک کاٹا، جس سے مومنین کرام میں نیاز تقسیم کی گئی۔ اور تمام شھداء ملت جعفریہ و مرحوم مومنین بلخصوص حاجی محمدعلی کے والدین کی بلندی درجات اور ملک کی سلامتی کی دعائیں مانگی گئی۔

*زیراہتمام : شعبہ خـــدمت زائرین دفتـــر قائـــــــد ملـــــت جعفریہ، قم المقدسہ*