شیخ غلام حیدر نجفی کی خدمات ایک علاقے تک محدود نہیں ان کا پیغام آفاقی تھا آغا شیخ مرزا علی
جعفریہ پریس گلگت : برسی محسن ملت عظیم سیاسی رہنما شیخ غلام حیدر نجفی و ممبر اسلامی تحریک پاکستان محمد علی حیدر کا عظیم اجتماع رہائشگاہ غلمت نگر میں منعقد ہوا. برسی سے اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری و معروف سماجی و سیاسی شخصیت آغا شیخ مرزا علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ غلام حیدر نجفی ایک قد آور شخصیت تھے ان کی خدمات کا اثر صرف ایک علاقے تک محدود نہیں تھا ان کی خوبیوںمیں ممتاز خوبی یہ تھی کہ وہ سماجیات و سیاسیات میں دین کی
بالادستی پر یقین رکھتے تھےان کی سیاست و خدمات کا محور آفاقی نظام تھا
آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی فکر کو سمجھتے ہوئے دینی نکتہ نظر کو انفرادی و اجتماعی زندگی پر رائج کیا جائے