ہزار گنجی کوئٹہ میں دہشت گردی، شیعہ علما کونسل کا 19 اپریل کو یوم احتجاج منانے کا اعلان
صوبائی صدرعلامہ سبطین سبزواری نے تنظیموں کونماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کرنے کی ہدایت کردی لاہور
( جعفریہ پریس) شیعہ علما کونسل شمالی پنجا ب کے زیر اہتمام 19 اپریل بروزجمعة المبارک سانحہ ہزار گنجی کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف اورشہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم احتجاج منایا جائے گا ۔اس حوالے سے صوبائی صدرعلامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے تمام ڈویژنل اور ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ نماز جمعہ کے بعدمساجد کے باہراور مرکزی شاہراہوں اور چوراہوں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں ۔ جبکہ خطبات جمعہ میں علما افسوسناک سانحہ پر آوازاحتجاج بلندکرکے ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کی مذمت کرنے کے ساتھ ریاستی اداروں کی توجہ مبذول کروائی کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کئے جائیں۔