تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کا وفد نارتھ کراچی پہنچ گیا عزاداری میں رکاوٹ قبول نہیں

شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کا وفد نارتھ کراچی پہنچ گیا عزاداری میں رکاوٹ قبول نہیں

شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کا وفد نارتھ کراچی پہنچ گیا عزاداری میں رکاوٹ قبول نہیں

#محرم 1441 ھ

#شیعہ علماء کونسل #کراچی ڈویژن کے وفد کی صدر کراچی ڈویژن زاکر اہلیبیت سید کامران حیدر عابدی صاحب کی سربراہی میں نارتھ کراچی سیکٹر 7ڈی 3، مسجد و امام بارگاہ مصطفیٰ آمد:
شیعہ علماء کونسل کے وفد نے مسجد و امام بارگاہ مصطفیٰ میں محرم الحرام کی چوتھی مجلس عزاء میں شرکت کی، بعد از ختم مجلس صدر شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کامران حیدر عابدی صاحب نے امام بارگاہ کے منتظمین سے ملاقات کی اور گزشتہ روز کے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے صدر کراچی ڈویژن نے گزشتہ روز کے واقعے کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری امام حسین علیہ السّلام سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹینگے، تمام مومنین کو آگاہ رہیں عزاداری امام حسین ع ہماری شہہ رگ حیات ہے نیز عزاداری کے خلاف کسی بھی طرح کی سازش و قدغن قابل قبول نہیں، مومنین عزاداری سید الشہداء اپنے مقررہ وقت پر قائم کریں اور جس انداز میں منعقد کرتے ہیں منعقد کریں۔
واضع رہے گزشتہ روز کے واقعے کی رپورٹ اعلیٰ حکام سے کردی گئی ہے۔
شیعہ علماء کونسل کے وفد میں ڈویژنل صدر محترم کامران حیدر عابدی، جنرل سیکریٹری برادر احمد جعفری، جنرل سیکریٹری ضلع وسطی برادر علی نقوی، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ضلع وسطی برادر مراد کاظمی، نائب صدر ضلع وسطی برادر حسنین عباس، برادر سعید ہاشمی، برادر فواد زیدی، برادر ارسلان رضوی سمیت دیگر شامل تھے