شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور مدرسہ زینبیہ طالبات کے پرنسپل معروف عالم دین علامہ سید مشتاق حسین ہمدانی کی نمازہ جنازہ آج 4بجے دوپہر بمقام مدرسہ زینبیہ چکری روڈ راولپنڈی میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی کی اقتدا میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں علما کرام، طلبا اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔جن میں علامہ شیخ محسن علی نجفی، علامہ عارف واحدی، علامہ سبطین سبزواری، علامہ محمد رمضان توقیر ، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی،علامہ قاضی غلام مرتضی،علامہ مظہر عباس علوی ،علامہ شیخ محمد انور ،علامہ شیخ اسحاق نجفی ،علامہ اشتیاق کاظمی سمیت دیگر علماء کرام شامل تھے ۔