تازه خبریں

علامہ سید مشتاق حسین ہمدانی کی ملّی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی

مرحوم علامہ سید مشتاق حسین ہمدانی کی دینی، تعلیمی،سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ مشتاق ہمدانی قومی سرمایہ اور روشن چہرہ تھے ۔ ان کا انتقال ملی نقصان ہے ان کی ،ملی اور تنظیمی خدمات کو ہمیشہ یا د رکھا جائے گا ،اور مرحوم کو خراج عقیدت پیش کر نے کے لئے ضروری ہے کہ ان کی جدوجہدکو انکے مشن کو اور زیادہ روشن بنائیں ۔ علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ مرحوم دینی ،ملی اور تنظیمی معاملات میں انتہائی مخلص اور ممتاز حیثیت کی حامل شخصیت اور تنظیمی سرمایہ تھے اس خلا کو پر کرنا بہت مشکل ہو گااللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے