تازه خبریں

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں طالب علم کا قتل سفاکیت ہے مجرموں کو سزادی جائے قائد ملت جعفریہ پاکستان

قائد ملت ِ جعفریہ پاکستان کے ترجمان زاہد علی آخونزادہ نے کہا ہے کہ قائد ملتِ جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں طالب علم مشال خان کے قتل پرغم وغصہ کا اظہاو شدید مذمت کرتے ہوئے اور اس واقع کو وحشیانہ اور گھناونہ ج ±رم قرار دیا ہے۔ ا ±نہوں نے کہا کہ قائد ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ناتھن شاہ خیر پور سندھ میں کارکنوںسے خطاب کرتے ہوئے مشال خان کے وحشانہ قتل پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے سوموٹو ایکشن لینے اور وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے واقعے کا نوٹس لینے کے اقدامات کو بروقت قرار دیا اور ا ±مید ظاہر کی ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان واقعے کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دے کر ملک میں رول آف لاءکو یقینی بنائیں گے۔ انہوں مزیدکہا کہ مشال خان کا وحشیانہ قتل جیسے واقعات ملک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کمزوری اور عدل و انصاف کی بروقت دستیابی نہ ہونے کے باعث رونماءہوتے ہیں اور دن ڈیہاڑے کسی تعلیمی ادارے میں ایک طالب علم کا قتل قابل مذمت ہی نہیں بلکہ افسوسناک بھی ہے۔ زاہد علی آخونزادہ نے قائد ملتِ جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے غمزدہ خانوادہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے د ±عا کی کہ اللہ تبارک و تعالٰی اس غم کو برداشت کیلئے مرحوم کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔