تازه خبریں

عراق: فوج کی مغربی موصل میں داعش کے خلاف کارروائی

عراق میں شدت پسند تنظیم داعش کے مضبوط گڑھ موصل شہر پر قبضے کے لئے عراقی سکیورٹی فورسز کی پیشقدمی جاری ہے۔داعش کے ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کے حملوں میں ترانوے جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔
عراقی فوج کے کمانڈر عبدالامیریاراللہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے موصل شہر کے مغربی حصے میں متعدد دیہات پر قبضہ کر لیا ہےاور اب ایئر پورٹ کی جانب پیشقدمی کر رہی ہیں۔فوج نےمغربی موصل کا مکمل گھیراؤ کر رکھا ہےاورداعش کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ عراقی فضائیہ نے داعش کے ٹھکانوں پر بایئس حملے کئےجس کے نتیجے میں شدت پسندوں کے زیر استعمال اٹھارہ گاڑیا ں بھی تباہ ہوگئیں۔فوج نے گزشتہ ماہ موصل کے مشرقی علاقے پر قبضہ کر لیا تھا۔عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی نے گزشتہ روز مغربی موصل کو بھی داعش سے آزاد کرانے کے لئےفوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیاتھا۔