تازه خبریں

علامہ ڈاکٹر شیخ شبیر حسن میثمی کا قائد ملت جعفریہ کی ہدایت پر سیاسی و ملی و بین القوامی بدلتے ہوۓ حالات پر لاہور چنیوٹ جھنگ راولپنڈی اسلام آباد کا دورہ

جعفریہ پریس : نمائندہ رپورٹ _ شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما و انچارج سیاسی سیل علامہ ڈاکٹر شیخ شبیر حسن میثمی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت الله سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی کی سربراہی میں لاہور چنیوٹ جھنگ راولپنڈی اسلام آباد کا دورہ کیا ، لاہور کے مرکزی دفتر میں شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین سبزواری اور جھنگ کے صدر سید حسن شاہ سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران جھنگ کے حالات پر بریفنگ لی گئی اور مختلف امور پر گفتگو ہوئی بعد ازاں ممبر قومی اسمبلی بیگم راشدہ یعقوب اور شیخ یعقوب سے ملاقات کی گئی اور جھنگ کے مسائل پر مفصل گفتگو ہوئی ، چیرمین شپ کے مسئلے پر قائد ملت جعفریہ کا پیغام پہنچیا ، وفد کی جھنگ میں شیخ وقاص اکرم اور نواز اکرم سے ملاقات ہوئی اور جھنگ کے مسائل پر مفصل گفتگو کی _ جھنگ میں امن امان کو برقرار رکھنے کے لیے قائد ملت جعفریہ کے مفید مشورے اور ہدایات شیخ بردران تک پہنچائی گئی –
چنیوٹ میں علامہ قاضی مرتضیٰ اور پنجاب کے سابقہ صدر علامہ مظہر علوی و دیگر علما سے ملاقات کی جس میں متحدہ علما بورڈ کی طرف سے چھپنے والی کتابوں پر پابندی کی مکمل فہرست فراہم کی گئی اسکے بعد دونوں شخصیات کی اسلام آباد میں قائد ملت جعفریہ سے ملاقات ہوئی جس میں ملکی و بین القوامی امور پر گفتگو ہوئی اور مختلف امور پر رہنمائی حاصل کی گئی عالمی حالات میں پاکستان میں رونما ہونے والی واقعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی ، اگلے روز راولپنڈی میں مرکزی دفتر میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی سے ملاقات ہوئی جس میں کلی طور پر تنظمی صورتحال پر گفتگو ہوئی مرکزی دفتر میں عمران ندیم سے ملاقات کی گئی اور گلگت بلتستان کے اہم امور پر گفتگی ہوئی ، بلتستان کے شہزاد آغا سے ملاقات کی گئی _
آخر میں پمز ہسپتال اسلام آباد میں سابقہ صدر شیعہ علما کونسل پنجاب حجت السلام علامہ سید جلیل نقوی صاحب کی عیادت اور انکی خیریت دریافت کی انہوں نے انکی صحت یابی کے لیے دُعا کی اس موقعہ پر مرکزی رہنما و انچارج سیاسی سیل ڈاکٹر علامہ شیخ شبیر حسن میثمی کا کہنا تھا ہمیں بہت خوشی ہوئی کے وہ اس علیل حالت میں بھی تمام سیاسی صوتحال سے اگاہ تھے اور ہمیں مشورے دے رہے تھے خدا با حق امام زمانہ ع انکو جلد شفا یاب کریں – علامہ شیخ شبیر حسن میثمی نے قوم سے بھی اپیل کی کہ علامہ سید جلیل نقوی کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں