تازه خبریں

سال 2025ء کے دو جڑواں مہینوںمئی اور جون میں دو جڑواں برادر اسلامی ہمسائیہ ممالک پاکستان و ایران پر دو ازلی دشمنوں انڈیا اور اسرائیل نے جارحیت کا ارتکاب کیا ۔ ماہ اپریل کے اواخر میں پہلگام میں سیاحوں پر ہونیوالے حملے کو جواز بناکر 7مئی کو انڈیا نے پاکستان کی بین الاقوامی سرحدوں کی خلاف ورزی کیساتھ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹرکی سنگین ترین خلاف ورزی کی مگر اسے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے ایسا کاری وار اور غیر متوقع جواب ملا کہ فرانسیسی رافیل طیاروں ، ر وسی ائرڈیفنس سسٹم اور اسرائیل سے حاصل کی گئی ٹیکنالوجی بھی ان حملوں کوروکنے میں ناکام رہی اور بالآخر جنگ میں انڈیا کو بدترین شکست سے دوچار ہوتا دیکھ کر مودی کے پائوں نہ صرف لڑکھڑائے بلکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ثالث بن کر کودے اور اس طرح عارضی سیز فائر کا اعلان کیاگیا جس کے بعد آج تک مودی سرکار مسلسل گیدڑ بھبھکیوں سے نہ صرف کام چلارہی ہے بلکہ پاکستان کیخلاف نئی سازشوں کی تیاری کررہی ہے البتہ پاکستان کو اس معرکہ حق میں نہ صرف فتح نصیب ہوئی بلکہ خطے میں انڈیا کی تھانیداری کا بھی نہ صرف خاتمہ ہوا بلکہ مودی سرکار کی سربراہی میں بڑھتے ہوئے اکھنڈ بھارت کے نظریے کو بھی کاری وار لگا اور وہ پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوا،سفارتی سطح پر مسئلہ کشمیر ایک مرتبہ پھر اجاگر ہوااور اسے دوطرفہ مسئلہ کی بجائے بین الاقوامی مسئلہ سمجھاگیا اور اس کے حل کیلئے ایک نئے انداز میںسلامتی کونسل سمیت دیگر سفارتی محاذوں پر آواز بلند ہوئی دوسری طرف انڈین اپوزیشن سمیت دیگر اکائیوں نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور اب تک یہ سلسلہ جاری ہے۔

فرقہ پرستی و انتہا پسندی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے جسے روکنے کی ضرورت ہے،زاہد علی آخونزادہ

فرقہ پرستی و انتہا پسندی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے جسے روکنے کی ضرورت ہے،زاہد علی آخونزادہ
ملک میں فرقہ پرستی اور شرپسندی کو رول آف لاکے ذریعے روکنے کی ضرورت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
سانحہ گولی مار علی مسجد حیدری اور ضلع نوشہروفیروز کے گائوں دریاخان میں چہلم کے جلوس پر تکفیر ی حملہ آوروں کو قانونی شکنجے میں جکڑ اجائے،مطالبہ
راولپنڈی /اسلام آباد 26اگست 2024ء (      جعفریہ پریس پاکستان         ) زاہد علی آخونزادہ ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی  نے سانحہ گولی مار علی مسجد حیدری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ پرستی اور شرپسندی کو رول آف لاکے ذریعے روکنے کی ضرورت ہے ۔ ہم تسلسل سے کہتے آرہے ہیں کہ  ملک میں فرقہ پرستی او ر شرپسندی کو قانون کے دائرے میں لانے کی ضروررت ہے جو نہیں لائی گئی ، فرقہ پرستی اور انتہا پسندی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے جسے روکنے کی ضرورت ہے ۔ترجمان کے مطابق قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے شہدا کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی علاوہ ازیں قائد ملت جعفریہ نے ضلع نوشہروفیروز کے گائوں دریاخان اور کالا باغ میں چہلم کے جلوس پر تکفیریوںکے حملے کے نتیجے میں زخمی افراد کی صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے انتظامیہ کی طرف سے حملہ آور تکفیریوں کیخلاف اقداما ت کیئے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں اور جنہوںنے قانون شکنی کی ہے انہیں قانونی شکنجے میں جکڑا جائے ۔ترجمان قائد نے آخر میں زائرین کی بسوں کے مختلف واقعات میں جاں بحق زائرین بالخصوص کرمان ایران میںپنڈی بھٹیاںکے زائرین کے لواحقین و پسماند گان سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔