جعفریہ پریس پاکستان: دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے پاکستان کے تمام صوبوں چھوٹے بڑے شہروں میں اربعین حسینی کی مناسبت سے اجتماعات مجالس و جلوس کا سلسلہ جاری ہے جس میں کروڑوں مسلمان شیعہ سنی شریک ہیں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی اربعین حسینی کا جلوس رواں دواں ہے جس میں لاکھوں عزادار شریک ہیں