تازه خبریں

دشمن بزدلانہ حملوں سے خوشی کے موقع پر قوم کو مغموم کرنا چاہتا ہے

دشمن بزدلانہ حملوں سے خوشی کے موقع پر قوم کو مغموم کرنا چاہتا ہے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ دشمن بزدلانہ حملوں سے خوشی کے موقع پر قوم کو مغموم کرنا چاہتا ہے۔پاکستانیوں کے بلند عزم وحوصلے سے دشمن ناکام ہوگا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ ملک بھر میں سکیورٹی کو سخت کردیا گیا ہے اور خفیہ اطلاعات پر خصوصی آپریشن بھرپورانداز میں جاری ہیں ۔ سرچ آپریشنز میں انٹیلی جنس اور دیگرقانون نافذکرنے والے ادارے حصہ لے رہے ہیں۔