27اپریل 2018:اسلام آباد
جعفریہ پریس : متحدہ مجلس عمل کے سربراہی اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس 2مئی کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں مجلس عمل کا قومی ورکر کنونشن جبکہ 13مئی مینار پاکستان پر متحدہ مجلس عمل ملک گیر جلسہ عام کریگی پریس کانفرنس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سربراہ اسلامی تحریک پاکستان نائب صدر متحدہ مجلس عمل نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں مولانا فضل الرحمن سربراہ جمعیت علماء اسلام،سینیٹر سراج الحق امیر جماعت اسلامی،علامہ عارف واحدی مرکزی سکریٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان ڈپٹی سکریٹری مجلس عمل،لیاقت بلوچ مرکزی سکریٹری جنرل متحدہ مجلس عمل ،شاہ اویس نورانی،صاحبزادہ عبدالکریم اکرم خان درانی،ابتسام الہیٰ ظہیر اورمرکزی کونسل کےارکان وذمہ داران شریک ہوئے۔
13 مئی کو ایم ایم اے کے تحت مینار پاکستان لاہور پر جلسے عام کا اعلان کر دیا۔ 9 مئی کو ملتان ، 12 مئی کو بلوچستان کے علاقے مستونگ کے مقام پر جلسہ عام ہونگے۔29 اپریل کو مردان میں جلسہ عام ہو گا۔ 2 مئی کو اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں قومی ورکرز کنونشن میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کر دیا جائے گا۔
اس میں دینی جماعتوں کے مرکزی حکومت میں مزید شامل رہنے نہ رہنے کا واضح اعلان بھی کر دیا جائے گا۔ انتخابی امیدواروں کی نامزدگیوں کے لئے صوبائی پارلیمانی بورڈز تشکیل دیدیئے گئے ہیں جو مرکزی بورڈز کو اپنی سفارشات بھجوائیںگے، پاکستان کی سیاست، پارلیمنٹ،، معیشت، دفاع عالمی دباؤ میں ہے۔ ان انتہائی اہم شعبوں کو عالمی دباؤ سے نکالنے کے لئے عوام کو بیدار کریں گے۔سربراہی اجلاس میں ایم ایم اے کی ساری مرکزی قیادت شریک ہوئی۔ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ 13 مئی اتوار کو مینار پاکستان پر عظیم الشان، فقید المثال تاریخ جلسہ عام ہو گا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اعلیٰ ترین مقاصد میں نظام مصطفیؐ کے لئے بھرپور عوامی تائید سے تحریک کا آغاز کرنا ہے۔ امت مسلمہ پرگذشتہ 15سالوں سے عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے، اسے ہر جگہ ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
بارود کی بارش ہو رہی ہے اور امت مسلمہ خون کے دریا عبور کرنے پر مجبور اور جنگ کی آگ میں جل رہی ہے۔ ان حالات میں متحدہ مجلس عمل امت مسلمہ کی آواز بنے گی۔ تحریک آزادی کشمیر کو تقویت دی جائے گی۔ افغانستان کے صوبہ قندوز میں بعض بچوں کو بمباری کے ذریعے شہید کرنے والوں کے خلاف عوامی بیداری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عراق،، لیبیا، شام اور یمن سمیت اسلامی دنیا میں جو حالات ہیں اس حوالے سے قوم کو ایک پلیٹ فارم پر لائیں گے اور امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کی جائے گی۔
ان حالات میں پوری اسلامی دنیا پاکستان کی جانب دیکھ رہی ہے اور ایم ایم اے یہ آواز بن کر سامنے آئے گی۔ قومی سلامتی کو انتہائی اہمیت دیں گے۔ متحدہ مجلس عمل کے صدر نے کہا کہ پاکستان پر ہر طرف سے عالمی استعمال کا دباؤ ہے۔ پاکستان کی سیاست، پارلیمنٹ،، معیشت، دفاع عالمی دباؤ میں ہے۔ ان انتہائی اہم شعبوں کو عالمی دباؤ سے نکالنے کے لئے عوام کو بیدار کریں گے اور آزادی اور حریت کے جذبے کے ساتھ اٹھایا جائے گ