ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن رد الفساد جاری
ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن رد الفساد جاری ہے ۔ ڈیرہ غازی خان کے جنوبی علاقوں میں رینجرز ،انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن کے دوران دس دہشت گرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں چار اہلکار شہید ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بستی ددوانی کے قریب چوٹی زیرین میں کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردوں کے ٹھکانو ں کو نشانہ بنایا گیا ۔ کارروائی میں دس دہشت گرد ہلا ک کردے گئے ۔ سیکورٹی اداروں نے کارروائی دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں اور سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے کیخلاف کی ۔ ہلاک دہشتگردوں میں اصغر ددوانی عرف استا د گورچانی ، دہشتگرد محمد نعیم عرف وقاض ددوانی ہلاک ہوگئے ۔ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں حوالدار آصف اقبال ، سپاہی آفتاب احمد اورسپاہی عزیزاللہ شہید ہوگئے ۔ زخمی ہونے والے دو اہلکار وں کو سی ایم ایچ ملتان منتقل کردیا گیا ۔جن میں سےسپاہی تنویر احمد زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئے۔
دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے چار شہدا کی نماز جنازہ ملتان گیریژن میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار ، ڈی جی رینجرز پنجاب میجرجنرل عمر نوید حیات اور اعلی ٰ حکام نے شرکت کی۔شہدا کی تدفین ان کے آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ ہورہی ہے۔