مولا حسین علیہ السلام کی عظمت کا ایک پہلو 3 شعبان کو آپ کی ولادت باسعادت ہوئی, اِس پورے مہینے میں کسی اور معصوم کی شہادت نہیں ہے. 10 محرم کو آپ کی شہادت ہوئی, اس پورے مہینے میں کسی معصوم کی ولادت نہیں ہے. گویا مولا حسین کے آنے کی خوشی میں پوری کائنات خوش اور جب مولا حسین کے غم کی بات ہو تو پوری کائنات غم میں ڈوب جاتی ہے. اسی ماہ شعبان میں حضرت ابوالفضل العباس, شہزادہ قاسم اور ہم شکلِ پیمبر شہزادہ علی اکبر علیھم السلام کی ولادت ہوئی اور ان تینوں ہستیوں نے وفاداری, جانثاری اور بہادری کی مثالیں رقم کرتے ہوئے مولا حسین علیہ السلام کے ساتھ 10 محرم کو ہی شہادت پائی. اسی ماہ شعبان میں امام زین العابدین علیہ السلام اور بعض روایات کے مطابق یکم کو سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت ہوئی. یہ وہ ہستیاں ہیں جنھوں نے اپنے اثیر انگیز خطبات کے زریعے بنی امیہ کی ناپاک سازشوں کو بے نقاب کیا اور کربلا کا حقیقی پیغام کونے کونے تک پہنچا کر ذکرِ شہداءِ کربلا کو عام کیا. اسی ماہ شعبان کے نصف میں وقت کے حسین حجتِ خدا امامِ زمن امام مھدی عجل اللہ فرجہ الشریف کی ولادت باسعادت ہے. یہ وہ ہستی ہیں جن کے ہاتھوں اللہ تعالی دینِ اسلام کو تمام ادیان پر غالب کرے گا اور آپ, مولا حسین کے ساتھ ہوئے ہر ہر ظلم کا بدلہ لیں گے… گویا ہم کہ سکتے ہیں کہ “شعبان وہ مہینہ ہے جس میں کربلا تیار ہوئی” انسانیت سے محبت کا جذبہ رکھنے والے ہر شخص کو محسنِ انسانیت امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر دل کی اتھاہ گہرایوں سے بہت بہت مبارک ہو. محتاج عامر حسین شہانی