• اسلامی تحریک کے زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس قائد ملت جعفریہ کی خصوصی شرکت
  • علامہ شبیر میثمی سے مولانا عبد الخبیر آزاد کی ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات

تازه خبریں

نئے پاکستان میں مہنگائی کے طوفان نے عوام کے ہوش اڑادئیے، ترجمان علامہ سیدساجد نقوی 

نئے پاکستان میں مہنگائی کے طوفان نے عوام کے ہوش اڑادئیے، ترجمان علامہ سیدساجد نقوی 

نئے پاکستان میں مہنگائی کے طوفان نے عوام کے ہوش اڑادئیے، ترجمان علامہ سیدساجد نقوی 
ڈالر کی قدر میںاضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث درآمد ہونے والی میڈیسن و دیگر اشیاءعوام کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہیں۔قائد ملت جعفریہ پاکستان

 راولپنڈی /اسلام آباد22 دسمبر2018 ء(   جعفریہ پریس )   ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان کا کہناہے کہ نئے پاکستان میں مہنگائی کے طوفان نے عوام کے ہوش اڑادئیے،ڈالر کی قدر میںاضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث درآمد ہونے والی میڈیسن و دیگر اشیاءعوام کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہیں ،ملک بھر میں اشیاءخوردنوش کی قیمتوں میں 5سے 20فیصد تک اضافہ ہو چکاہے ،ملک میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاءضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے پرائس کنٹرول کمیٹیاں سمیت متعدد سرکاری ادارے موجود ہیں مگر ان اداروں کے اہلکار اپنے فرائض منصبی سے غافل ہیں اور عوام مہنگے داموں اشیاءضروریہ خریدنے پر مجبور ہیں ۔ترجمان کا کہناتھا کہ معیشت کی زبوں حالی اور مہنگائی نے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ،سابقہ حکومتوں اور انکی معاشی پالیسوں پر نکتہ چینی کرنے والے آج حکومت کرنے والوں نے بھی عوام کو ریلیف دینے کی بجائے انہیں مزید مشکل میں ڈال دیا ہے ۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ تشویش ناک ہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ نئے پاکستان میں بجلی ، پٹرول ، گیس اور ائیرلائن اور بسوں کے کرایہ بڑھانے سیمت خوردونوش اور اشیاءضرویہ میں ہو شربا اضافہ کے باعث مہنگائی کے اثرات سے عوام براہ راست متاثر ہورہی ہے ایسا لگتا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں یکسرناکام ہوچکی ہے ۔ادراہ شماریات کے ریکارڈ کےمطابق جولائی سے نومبر،دسمبر کے دوران مہنگائی کی شرح 6 اعشاریہ 02 فیصد رہی۔نومبر میں مرغی 19 فیصد مہنگی، انڈوں کی قیمت میں 9 فیصد اضافہ ، پیٹرول 5 فیصد اور ڈیزل 7 فیصد مہنگا ہوا۔ اس کے علاوہ مونگ کی دال 2 فیصد ، ماش ساڑے 3 فیصد مہنگی، ڈیری مصنوعات ڈھائی فیصد مہنگی ہوئی جبکہ سیمنٹ کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے پتہ چلتا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق اس وقت ملک میں مہنگائی 4 سال کی بلند ترین سطح کو چھو چکی ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی پر قابو پانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو سستی اشیاءکی حصول ممکن ہو سکے۔