تازه خبریں

نمائندہ ولی فقیه پاکستان قائد ملت جعفریہ آیت الله سید ساجد علی نقوی کے سندھ کا دورہ کی مختصر رپورٹ

جعفریہ پریس سندھ نمائندہ ولی فقیہ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی ٥ دسمبر کو سندھ پہنچے جہاں سے پریالو خیرپور میرس میں پیام ولایت فاوٴنڈیشن سندھ کے صدر شہید سید عباس حیدر شاہ کی تعزیت کے لئے ان کے گھر اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت کی بعد ازاں جامعہ دارلحکمت ببرلو پہنچے جہاں مولانا ثابت علی نجفی سے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کی ، ببرلو میں قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے کراچی میں شہید ہونے والے ایڈوکیٹ امیر حیدر شاہ کے گھران کے اہل خانہ سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی شیعہ علماء کونسل سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ اسد اقبال زیدی، ضلع سکھر کے صدر علامہ امداد حسینی،جعفریہ اسٹوڈنٹس کے علی عظمت و دیگر رہنما ہمراہ تھے ببرلو سے صالح پٹ روانہ ہوۓ جہاں مومنین نے بڑی تعداد میں استقبال کیا صالح پٹ میں قائد ملت جعفریہ پاکستان نے سید قلندر بخش شاہ کی زوجہ کی تعزیت کے لئے امام بارگاہ زینبیہ میں فاتحہ خوانی کی جہاں بڑی تعداد مومنین کی ہمراہ تھی، صالح پٹ میں قائد ملت جعفریہ نے مومنین سے مختصر خطاب کیا اور حالت حاضرہ سے مومنین کو اگاہ کیا _
٦ دسمبر کو نمائندہ ولی فقیه پاکستان قائد ملت جعفریہ آیت الله سید ساجد علی نقوی جامڑا شکارپور پہنچے جہاں جامڑا میں مسجد کا دورہ کیا جس میں گزشتہ روز مسجد کے امام جماعت پر حملہ کیا گیا اور جلا دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں امام جماعت زخمی ہوئے اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیاسی سیل انچارج ڈاکٹرعلامہ شیخ شبیر حسن میثمی سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی ، سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ اسد اقبال زیدی اور دیگر علماء کرام و عہدیداران ہمراہ تھے _
بعد ازاں قائد ملت جعفریہ شکارپور میں سول اسپتال کا دورہ کیا اور زخمی امام جماعت کی عیادت کی اور جیکب آباد روانہ ہوۓ جہاں مومنین کی بڑی تعداد نے قائد ملت جعفریہ کا استقبال کیا نمائندہ ولی فقیه پاکستان قائد ملت جعفریہ آیت الله سید ساجد علی نقوی نے جیکب آباد میں چہلم شہدا جیکب آباد میں شرکت کی جہاں ہزاروں افراد موجود تھے چہلم شہدا جیکب آباد سے قائد ملت جعفریہ نے مفصل خطاب کیا جیکب آباد میں مرحوم مومنین کی فاتحہ خوانی کی اور پریس کانفرس بھی کی جسکی کوریج جیکب آباد کے تمام اخباروں نے کی اور خبریں نشر کی گئیں _جیکب آباد دورے میں قائد ملت جعفریہ آیت الله سید ساجد علی نقوی کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیاسی سیل انچارج ڈاکٹر علامہ شیخ شبیر حسن میثمی سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی ، سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ اسد اقبال زیدی جعفریہ اسٹوڈنٹس کے علی عظمت جعفریہ یوتھ سکھر کے آرگنائزر منور حسین انقلابی جعفریہ یوتھ سندھ کے معاون ممتاز حسین سیال بھی موجود تھے _

بعد ازاں قائد ملت جعفریہ پاکستان خیرپور پہنچے جہاں علامہ اسد اقبال زیدی کے بھائی کی زوجہ کی نمازہ جنازہ کی اقتداء کی مولانا اسد اقبال زیدی، علامہ شبیر حسن میثمی ، علامہ ناظر عباس تقوی و دیگر علماء کرام و مذہبی و سیاسی شخصیات موجود تھے خیرپور میں قائد ملت جعفریہ نے مشھور نوحہ خاں مختار شیدی کے گھر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی _