کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے پاراچنار میں ہونے والے دھماکے کی شد ید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ سیکیورٹی فورسز کی ناکامی کا مُنہ بولتا ثبوت ہے آپر یشن ردالفساد کہ باوجود اس طرح کہ دھماکے ریاست کی ناکامی ہیں ریاست کی زمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کے جان ومال کا تحفظ کرے جس میں ریاست ناکام ہوچکی ہے گز شتہ کئی سالوں سے دہشت گردی کا نہ روکنااس بات کی دلیل ہے کہ حکومت اور ریاست کے پاس دہشت گردی کہ خاتمے کے لئے کوئی سنجیدہ پالیسی موجود نہیں قومی ایکشن پلان کی ناکامی اور اب ردالفساد آپریشن اگر ناکام ہوتا ہے تو عوام اپنے تحفظ اور انصاف کے لئے کس کے پاس جائے جو عوام کو اس دہشت گردی کہ شنکنجے سے نکال سکیں ایسے وقت میں اتنا بڑا سا نحہ کا ہوناکہ جب پاکستان میں مردم شماری کا سلسلہ جاری تھا یہ واقعہ شیعہ سنی مسئلہ نہیں لہذا حکومت کو موجودہ خارجہ پالیسی کو درست کرنا ہوگا اسلامی ممالک کے اتحاد میں پاکستان کی شمولیت پاکستان میں فرقہ واریت کو ابھاڑ سکتی ہے لہذا ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے اور اس مسئلے کو پارلیمنٹ میں لایا جائے تاکہ ملک کو مزید بحران سے بچایا جا سکے