خصوصی نشست مورخہ 27 اپریل 2017 جامعہ المصطفی العالمیہ مشھد مقدس کے مدرسہ تخصصی خواھران میں تشکل پاسداران حریم ولایت کی جانب سے پاکستان کی موجودہ صورتحال سے متعلق ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا جسمیں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سینئر نایب صدر علامہ محمد رمضان توقیر صاحب اور دفتر قائد ملت جعفریہ مشھد مقدس کے مسئول سید موسی رضا نقوی نے شرکت کی۔ نشست میں پاکستان کی موجودہ صورت حال اور قومی پلیٹ فارم کی پالیسی پر علامہ رمضان توقیر صاحب نے خطاب کیا اور مختلف سوالات کے جوابات دیئے. اور اتحاد بین المسلمین میں قائد محبوب کے کردار کے بارے میں وضاحت فرمائی.