تازه خبریں

پنجاب حکومت عزاداری کو محدود کرنے سے باز رہے مرکزی محرم کمیٹی

پنجاب حکومت عزاداری کو محدود کرنے سے باز رہے مرکزی محرم کمیٹی

محرم الحرام 1446ھ جولائی 2024 ء گذشته سال پیش آمدہ صورتحال کے پیش نظر محرم الحرام سے قبل قائد ملت جعفریہ پاکستان نے صدر اور وزیر اعظم کو الگ الگ اور شیعہ علامہ کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے وفاقی وزیر داخلہ، سیکرٹری داخلہ سربراہ نیٹکا صوبائی وزرائے اعلیٰ ، گورنرز، چیف سیکرٹریز، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز ہوم ، آئی جیز پولیس کو مکتوب کے ذریعے اور ایک ہمراہ وفد پنجاب حکومت کے ذمہ داروں سے ملاقات کر کے انہیں متوجہ کیا کہ عزاداری کے بارے میں ایسے اقدامات سے گریز کریں جو آئین اور عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف ہیں۔ اس کے باوجود امسال :- ملک بھر بالخصوص صوبہ پنجاب میں مراسم عزاداری کو روکنے محدود کرنے اور قدغنیں لگانے کا پولیس اور انتظامیہ کا نا درست اور غیر آئینی رویہ جاری ہے حتی کہ اندر چاردیواری مجالس و مراسم عزاداری پر مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔ حتی کہ اجازت لینے کے با وجود مجالس کو روک دیا گیا ہے۔ بعض اضلاع میں پولیس و انتظامیہ کی جانب سے خلاف آئین مضحکہ خیز شورٹی بانڈز لیے جارہے ہیں اور اختیارات سے تجاوز ، دھونس دھاندلی اور دھمکیاں دی جارہی ہیں جو کسی طور بھی درست نہیں ، شورٹی بانڈز کے ذریعہ مراسم عزاداری کے حوالے سے اعتراف جرم کرانے کے ساتھ ساتھ گھروں میں لنگر و نیاز ا مجلس و ماتمداری کرانے کی صورت میں 5لاکھ جرمانہ ادا کرنے کا لکھوایا جارہا ہے۔ بعض اضلاع میں پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے معمولی نوعیت کے مسائل کو ایشو بنانے کی کوششیں جاری ہیں جس سے تشویش، اضطراب اور بے چینی پیدا ہورہی ہے۔ لهذا متوجہ کیا جاتا ہے کہ ان حساس ایام میں پولیس اور انتظامیہ کے ذریعہ آئینی مذہبی بنیادی حقوق کو اختیارات سے تجاوز اور نا درست انداز اور رویوں سے متاثر کیا جا رہا ہے ایسے اقدامات تو ہین کے زمرے میں آتے ہیں ایسی غیر آئینی کارستانیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں۔ 2 عوام اپنے آئینی مذہبی بنیادی حقوق سے دستبردار نہ ہوں۔ نوت: متاثرہ مقامات کی تفصیلات موجود ہیں، بوقت ضرورت مہیا کی جاسکتی ہیں۔

مركزى محرم الحرام كمينى شيعه علماء کونسل پاکستان