تازه خبریں

چیف کمشنراسلام آبادذوالفقار حیدر سے یوم القدس کے سلسلے میں علامہ عارف واحدی کی ملاقات

چیف کمشنراسلام آبادذوالفقار حیدر سے یوم القدس کے سلسلے میں علامہ عارف واحدی کی ملاقات راولپنڈی /اسلام آباد19جون 2016ء ( )
شیعہ علماء کو نسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹر ی جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے یوم القدس ریلی کے سلسلے میں وفد کے ہمراہ چیف کمشنراسلام آباد ذوالفقار حیدر سے ان کے آفس میں ملاقات کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر)مشتاق احمد بھی موجود تھے ۔وفد میں مرکزی یوم القدس کمیٹی کے سیکرٹری سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ،ضلعی صدر سید محمد علی کاظمی ،سید جاوید حسین شاہ اورسید حسن عباس جعفری شامل تھے ۔ علامہ عارف واحدی نے چیف کمشنر اسلام آباد سے یکم جولائی 2016ء کو جمعۃ الوداع کے موقع پر اسلام آباد میں تاریخی مرکزی القدس ریلی کے انتظامات کے سلسلے میں تفصیلی گفتگوکی ،جس پر چیف کمشنراسلام آباد ذوالفقار حیدر نے وفد کو اپنے تعاون کا مکمل یقین دلاتے ہوئے کہاکہ القدس ریلی کے سلسلہ میں آپ کا خط بھی ملا تھامیں نے القدس ریلی کے تمام انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے ڈپٹی کمشر اسلام آباد کو ہدائت جاری کر دیں ہیں انشااللہ ہم آپکے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے ۔ علامہ عارف واحدی نے بھی اپنے تعاون کا مکمل یقین دلاتے ہوئے کہا ملک بھر میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں پُرامن القدس ریلیاں نکالی جارہی ہیں ۔ شیعہ علما کو نسل پاکستان اسلام آباد کی جانب سے نکالی جانے والی مرکزی القدس ریلی سابقہ روایات کے مطابق اتحاد وحدت کی فضاء کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی منزل مقصود پر پہنچ کر پُرامن طور پر اختتام پذیر ہو گی ۔