23جون2017کو پارہ چنار میں ہونے والے دھماکہ کے خلاف کوہاٹ میں کچہ پکہ کے مقام پر دھرنا دیا گیا جس میں کافی تعداد مین علما عوام نے شرکت کی ۔جو کہ ہمارا آئینی و قانونی حق ہے ۔مظلوم کی حمایت اور ظالم سے اظہار نفرت کرتے ہوئے پارہ چنار کی مظلوم عوام کی حمایت کی۔30جون 2017 اس دھرنا دینے کے جرم میں کوہاٹ دویژن کے علماء کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی جس میں شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدرعلامہ حمید حسین امامی،قیصر عباس،علامہ خورشید انوار جوادی،مولانا ثاقب علی،محمدباقر منتظری،قیصر آغا شامل تھے۔۔
اس ایف آئی آر کے سلسلے میں امامیہ علماء کوہاٹ دویژن کے ایک نمائندہ وفد نے کمشنر کوہاٹ سے ملا قات کی اور اپنے تحفظات کیا اظہار کیا ہمارا آئینی و قانونی حق ہے کہ اپنے اوپر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں۔وفدمیں شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدرعلامہ حمید حسین امامی،علامہ عبدالحسین،علامہ عامر حیدرشمسی،نور آغا خطیب لودھی خیل،پیر شاہ رضا شامل تھے۔نمائندہ وفد کمشنر کوہاٹ سے کہا کہ ہم نے ہمیشہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا ہے ہم دہشت گردی کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔امن کی خاطر کوہاٹ انتظامیہ کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں ۔ نمائندہ وفد نے کمشنر مطالبہ کوہاٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بے بنیاد ایف آئی آر کو فوراً خارج کیا جائے۔ ورنہ اس کی ذمہ داری کوہاٹ انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔