تازه خبریں

اسلامی نظام عدل و انصاف نافذ کرکے دہشت گرد ی سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

اسلامی نظام عدل و انصاف نافذ کرکے دہشت گرد ی سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
علمامعاشرے کی تربیت میں ناکام رہے، ملاوٹ، لوٹ کھسوٹ کلچر کا حصہ بن گئی ہے،
صحیح تربیت ہو تو تنگ نظری نہیں، فراخدلی ہوتی ہے، صدر وفا ق المدارس کا خطاب
لاہور ( ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان 1983ءسے دہشت گردی کا شکار ہے۔مگر اسلامی نظام نافذ نہ ہونے کے باعث دہشت گرد وں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاسکا۔ ملک میں مروجہ نظام عدل و انصاف انگریز قانون کے تابع ہونے کی وجہ سے دہشت گردوں اور قاتلوں کے اعتراف کے باوجود انہیں طویل عرصے تک سزائیں نہیں دی جاتیں۔جو دہشت گروں کی حوصلہ افزائی کا موجب بن رہا ہے۔حکمرانوں نے اس اہم مسئلے پر کبھی توجہ نہیں دی ، جس کی وجہ سے آئے روز دہشت گردی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔اگر اسلامی عدالت و قانون کے مطابق فیصلے کئے جاتے تو چند دنوں میں قاتل کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکتا تھا