• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

گلگت بلتستان میں جماعت کو فعال کیا جائے تاکہ تشیع کا تحفظ اور عوامی حقوق کا تحفظ کیا جاسکے۔

جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل ضلع گلگت کے ضلعی صدر شیخ شہادت حسین ساجدی کے زیر صدارت وفد نے ملاقات کی جہاں پر گلگت بلتستان کی مقامی ،سیاسی ،مذہبی اور تنظیمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے علماء کرام کی کاشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں عوام کے بنیادی حقوق کیلئے اسلامی تحریک پاکستان (شیعہ علماء کونسل پاکستان ) کی خدمات قابل قدر ہیں اور ہماری جماعت نے ہمیشہ عوامی حقوق اور قومی و ملی امور میں بنیادی کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی عوامی حقوق کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے ۔
حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے وفد سے ملاقات میں تنظیمی فعالیت اور تنظیمی امور کو منظم کرنے پر زور دیا ۔اور عوام سے کہا کہ جتنا ممکن ہو سکے گلگت بلتستان میں جماعت کو فعال کیا جائے تاکہ تشیع کا تحفظ اور عوامی حقوق کا تحفظ کیا جاسکے۔اتحاد و اتفاق کے حوالے سے قائد ملت جعفریہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسالک کا احترام اور ایک دوسرے کو ایک لڑی میں پرونا،اتحاد و اتفاق کی فضا ء کو قائم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔اور حکومت کو چاہیے کہ عوام کے بنیادی حقوق فراہم کریں تاکہ ملک میں ایک بہتر فضاء قائم ہوسکے ۔اس وفد میں شیعہ علماء کونسل گلگت کے ضلعی صدر شیخ شہادت حسین ساجدی ،جنرل سیکرٹری شیخ سلطان علی صابری ،سیکرٹری اطلاعات عارف حسین ، ضلع ہنزہ نگر سے شیخ شبیر حسین حکیمی،شیخ گلاب حسین شاکری ، شیخ محمد اقبال توسلی ،راولپنڈی سے شیخ حبیب الحسن سمیت شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ شیخ شبیر حسین میثمی آف سندھ ، علامہ سید ناظر عباس تقوی صوبائی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل سندھ،علامہ شیخ جعفر سبحانی ڈویژنل صدر شیعہ علماء کونسل کراچی شامل تھے۔