تازه خبریں

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں شر پسندوں کے حملے انتہائی تشویشناک ہیں ، ترجمان ساجد نقوی 

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں شر پسندوں کے حملے انتہائی تشویشناک ہیں ، ترجمان ساجد نقوی 

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں شر پسندوں کے حملے انتہائی تشویشناک ہیں ، ترجمان ساجد نقوی
علم کے دشمن انسانیت کے دشمن ہیں، عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے ، قائد ملت جعفریہ پاکستان

     اسلام آباد/راولپنڈی 06 اگست 2018 ء(  جعفریہ پریس)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے ترجمان زاہد علی آخونزادہ کا کہنا ہے کہ کا گلگت بلتستان کے علاقے دیامر ، تانگیر داریل سمیت دیگر علاقوں میں شرپسندوں کے حملوں پر گہری تشویش کا اظہار، دہشت گردوں اور شرپسندوں کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے، ہمیشہ سے دہشت گرد اور شرپسند عناصر نے سب سے پہلے تعلیمی درس گاہوں کو نشانہ بنایا، علم کے دشمن انسانیت کے دشمن ہیں، صوبائی حکومت سمیت ذمہ داران عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کےلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں ۔

ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان نے دیامر، تانگیر درایل، چلاس سمیت دیگر علاقوں میں تعلیمی اداروں ، سیشن جج اور سیکورٹی اہلکاروں پر ہونیوالے حملوں اور مورچے بنانے پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایک سازش کے تحت ملک کے انتہائی اہم حصے میں شرپسندی پھیلا کر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے جسے فی الفور ناکام بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں اور شر پسندوں نے ہمیشہ ابتدا تعلیمی اداروں اور معصوم افراد کو نشانہ بنا کر کی ہے، علم کے دشمن انسانیت کے دشمن ہیں ۔ حالیہ دنوں میں ہونیوالے واقعات پر پورے خطے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، صوبائی حکومت سمیت ذمہ داران کو چاہیے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کےلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھائے جائیں اور شرپسند وں کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے ۔

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں شر پسندوں کے حملے انتہائی تشویشناک ہیں ، ترجمان ساجد نقوی 
گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں شر پسندوں کے حملے انتہائی تشویشناک ہیں ، ترجمان ساجد نقوی