دفتر قائد ملت جعفریہ نجف اشرف کے زیر اہتمام برسی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ
دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نجف اشرف عراق کے زیر اہتمام گذشتہ سال کی طرح امسال بھی پاکستان میں نظام قیادت کی تیسری کڑی شہید مظلوم، نمونہ علم و عمل علامہ سید عارف حسین الحسینی ؒ کی تیسویں برسی کا انعقاد کیا گیا
نجف اشرف عراق میں قائد شہید کی برسی 5 اگست بروز اتوار بمقام مقبرہ و مکتبہ الشیخ باقر قرشی ؒ شارع رسول میں ٹھیک 5بجے (عصر)شروع ہوئی۔شیخ شرافت ولایتی صاحب نے نظامت کے فرائض انجام دیے اور الشیخ قاری محمد اسحاق جوادی صاحب نے تلاوت کلام نور سے آغاز فرمایااس کے بعد عراق میں قائد ملت جعفریہ پاکستان کے نمائندہ عالی جناب الشیخ غلام قنبر قرائتی صاحب نے شہید قائد مظلوم کی بابرکت زندگی پر اظہار خیال فرمایا برسی میں مہمان خصوصی عراق میں رہبر معظم آیت اللہ العظمی مرجع الدینی سید علی خامنہ ای دام ظلہ کے نمائندہ سماحۃ العلامہ السید مجتبی الحسینی دام عزہ نے خطاب فرمایا ۔ آیۃ اللہ العظمی مرجع الدینی الشیخ حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ کے مکتب کی جانب سے ایک وفد نے خصوصی شرکت فرمائی۔ اور
گذشتہ سال کی طرح امسال بھی اساتیذ حوزہ علمیہ وطلاب حوزہ و مومنین کرام نے برسی میں بھرپور انداز میں شرکت کرکے شہید قائد سے اپنے دلی محبت کا اظہار کیا۔۔