تازه خبریں

حکومت زائرین کی کربلا سے واپسی پر خصوصی و ہنگامی انتظامات کرے شیعہ علماء کونسل پاکستان

حکومت زائرین کی کربلا سے واپسی پر خصوصی و ہنگامی انتظامات کرے،علامہ مظہر علوی45 ہزار سے زائد زائرین کربلا کی واپسی پرتفتان بارڈر سے کوئٹہ کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کانوائے چلائے جانے کے اقدامات کئے جائیں وزارت داخلہ معاملہ کی اہمیت‘ سنگینی اور حساسیت کے پیش نظر تمام زائرین کی بروقت واپسی اور سیکورٹی انتظامات کو موثر بنائیں۔
اسلام آباد/ راولپنڈی 13 نومبر 2017ء (    )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت کی روشنی میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور شعبہ زائرین کے مسﺅل علامہ مظہر عباس علوی نے حکومت اور وزارت داخلہ کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ شہدائے کربلا کے چہلم پر بائی روڈجانے والے 45 ہزار سے زائد زائرین کربلا کی واپسی پرتفتان بارڈر سے کوئٹہ کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کانوائے چلائے جانے کے لئے بر وقت خصوصی و ہنگامی طور پرانتظامات کو یقینی بنایاجائے۔ علامہ مظہر عباس علو ی کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور سیکرٹری داخلہ معاملہ کی اہمیت‘ سنگینی اور حساسیت کے پیش نظر تمام زائرین کی بروقت واپسی اور سیکورٹی انتظامات کو موثر بنائے جانے کےلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات عمل میں لائیں ۔چنانچہ حکومت اور ریاست زائرین کو ہرقسم کی سفری سہولیات فراہم کرے ۔زائرین کوگذشتہ کچھ عرصہ سے تفتان بارڈر پر پاکستان ہاﺅس میں جن مسائل کا سامنا ہے ان کے حل کے لئے ٹھوس‘ سنجیدہ اور دیرپا اقدامات کئے جائیں۔ علامہ مظہر عباس علوی کا کہنا ہے کہ کربلا ، نجف اور مشہد و قم سے آنے والے زائرین کی واپسی کا عمل 5سے 6روز میں شروع ہو جائےگااور واپسی کا یہ سلسلہ دسمبر کے وسط تک جاری رہے گاعلاوہ ازیں زائرین کی بڑی تعدادجو بائی ایئر عراق زیارات کےلئے گئے تھے وہ زائرین بھی بڑی تعداد میں واپسی بائی روڈ اپنے ملک تفتان، کوئٹہ کے راستے پہنچ رہے ہیں ۔ زائرین میں بزرگ شہریوں سمیت خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجودہے اور، تفتان بارڈر پر امیگریشن کے انتہائی قلیل انتظامات اور محدود عملہ ہے، جس کی وجہ سے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے لہذا حکومت اور وزارت داخلہ ہنگامی بنیادوں پر عملہ میں اضافہ کرے تاکہ موسم کی انتہائی خرابی اور یخ بستہ ہواﺅں کی وجہ سے زائرین کی مشکلات میں اضافہ نہ ہو۔ آخر میں انہوںنے کہاہے صدر ووزیراعظم زائرین کی مشکلات کے حل کےلئے ذاتی دلچسپی لیں تاکہ شہداءکربلا کے چہلم سے آنےوالے زائرین بروقت اپنے اپنے گھروں کو پہنچ سکیںعلاوہ ازیںوفاقی وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ نے جس طرح زائرین کی کربلا روانگی پر وسعت قلبی اور تعاون کیا۔ زائرین کی واپسی پر بھی ہم توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس سے بھی زیادہ زائرین کی واپسی کے لئے تعاون بہم فرمائیں۔