• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

علامہ پروفیسر تقی ہادی اور حماد رضا کی شہادت پرعلامہ ناظر عباس تقوی کی جانب سے سندھ بھر میں تین روزہ سوگ اور جمعہ کے روز احتجاج کا اعلان

جعفریہ پریس – کراچی سمیت ملک کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے ۔ ملک میں مسئلہ شیعہ سنی کا نہیں ہے بلکہ دہشت گردی کا ہے – علماء اور کارکنوں کو چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے اور کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ ملزمان کو بے نقاب کرنا حکومت کا کام ہے۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ ناظر عباس تقوی نے علامہ جعفر سبحانی، علامہ محمد علی جروارعلامہ فیاض حسین مطہری کے ہمراه ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے معروف شیعہ اسکالر علامہ پروفیسر تقی ہادی اور شیعہ علماء کونسل نارتھ کراچی زون کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری حماد رضا کو تکفیری دہشت گرد عناصر کی جانب سے فائرنگ کرکے شہید کردینے کی شد ید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کی جانب سے تین روزہ سوگ اور جمعہ کے روز احتجاج کا اعلان بھی کیا ۔ علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ کراچی سمیت ملک کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے ، ملک میں مسئلہ شیعہ سنی کا نہیں ہے بلکہ دہشت گردی کا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔  شیعہ علماء کونسل کے رہنما وٴں کے ساتھ پریس کانفرنس میں علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ علماء اور کارکنوں کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے اور اب کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا جبکہ ملزمان کو بے نقاب کرنا حکومت کا کام ہے۔