تازه خبریں

24 گھنٹے میں مزید 35 ہزار روہنگیاؤں کی بنگلہ دیش آمد

24 گھنٹے میں مزید 35 ہزار روہنگیاؤں کی بنگلہ دیش آمد

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ میانمار سے بنگلہ دیش جانے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گذشتہ دو ہفتوں میں سوا لاکھ کے قریب روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں پناہ لے چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 35000مزید پناہ گزینوں نے بنگلہ دیش کی سرحد عبور کی ہے جو کہ ایک دن میں نقل مکانی کرنے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے جبکہ خوراک سمیت دوسری ضروری اشیاء کی عدم دستیابی کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی نمائندہ خصوصی برائے میانمار یانگ ہی لی نے ملک میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے آنگ سان سوچی کو روہنگیا مسلمانوں کی مدد نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انھوں نے کہا کہ رخائن میں حالات نہایت خراب ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ آنگ سان سوچی اس معاملے کے حل کے لیے قدم اٹھائیں۔