تازه خبریں

25،26،27 اپریل سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل کا 3 روزہ اجلاس

  جعفریہ پریس ۔ 25،26،27  اپریل 2014ء بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار کو اسلام آباد میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس جامعہ امام الصادق کراچی کمپنی میں منعقد ہوگا۔ جس میں ملک بھر سے تمام ضلعی صدور ، جنرل سیکرٹریز اور صوبائی کابینہ کے تمام ذمہ داران شرکت فرمائيں گے۔ ایس یو سی کے مرکزی دفتر سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کے تمام انتظامی امور کے لیے کمیٹیاں تشکلیل دے دی گئیں ہیں۔  اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات سمیت تنظیمی امور کا جائزہ لیا جائے گا-  اجلاس کا آغاز 25 اپریل بعد از نماز جمعہ ہوگا جو 27 اپریل تک جاری ر ہے گا اور جنرل کونسل سے قائد ملت  جعفریہ  پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی خصوصی خطاب فرمائيں گے۔