• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

شمس معاویہ اور ملک ناصرعباس کا قتل کثیرالمقاصد منصوبہ بندی کا حصہ ہے اگرتکفیریوں اورغلیظ نعرے لگانے والوں کولگام نہ دی گئی تو پنجاب کو خانہ جنگی سے کوئی نہیں بچا سکے گا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان

جعفریہ پریس- قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایف سی کالج لاہور کے نزدیک ملک ناصر عباس کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا لگتا ہے کہ شمس معاویہ اور ملک ناصر عباس کا قتل کثیر المقاصد منصوبہ بندی کا ایک حصہ ہے اور دونوں کے قاتل ایک قبیل سے ہیں جن تک رسائی اور گرفتار ی کا تا حال کوئی تصور موجود نہیں۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملکی حالات کے پیش نظر کبھی بھی وحدت ، رواداری اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑااور نہ ہی ایسی کوئی بات کی جس سے کسی بھی مسلک کی دل آزاری ہو ۔ جب کہ تکفیری گروہ نے ہمیشہ اپنے جلسے جلوسوں میں غلیظ نعرے بازی اور فتووں کے ذ ریعے قانون کی دھجیاں اڑائیں اور ہمیشہ دھمکیاں دیں اور عوام میں اشتعال پیدا کیا۔ لیکن حکومت پنجاب نے تا حال اس پر نہ تو کوئی نوٹس لیا اور نہ ہی کوئی مقدمہ قائم کیا۔ موجودہ حالات میں حکومت پنجاب کا بہت بڑا کارنامہ ہوگا کہ وہ قاتلوں تک پہنچے اور انہیں بے نقاب کرتے ہوئے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔ اور یہ بھی اس کا کارنامہ ہوگا کہ تکفیریوں کو لگام دے اور فتوے دینے والوں اور غلیظ نعرے لگانے والوں کو قانونی شکنجے میں جکڑے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو پنجاب کو خانہ جنگی سے کوئی نہیں بچا سکے گا۔