تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی آل پارٹیز کشیمیر کانفرنس میں شرکت

اسلام آباد:جماعت اسلامی کی طرف سے آل پارٹیز کشمیر کانفرنس اسلام آباد ھوٹل میں منعقد کی گئی جس میں دیناور سیاسی پارٹیز نے بھر پور شرکتکی۔علامہ عارف حسین واحدی نے بھی اس کانفرنس میں شرکت اور خطاب کیا۔علامہ عارف واحدی نے کشمیر کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والے شھدا اور مجاھدین کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے بہادروں نے اپنے عظیم جدوجہد سے ثابت کیا کہ جو قومیں قربانی دینا جانتی ھیں ان کو کوئی نہیں مٹا سکتا۔امت مسلمہ پر اس وقت بہت ہی سخت وقت ھے عالم اسلام کے جسم سے خون رس رھا ھے ھمیں انتہائی ھوشیاری،بیداری اور متحد ھو کر آگے بڑھنا ھو گا ورنہ دشمنان اسلام قوتیں اور سامراجی طاقتیں ھمیں آپس میں لڑا کر کمزور کر دیں گی اور ھم پر اپنی مرضی کے آئین مسلط کریں گی۔
علامہ عارف واحدی نے پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے بارے میں اس کے بانی جناب قاضی حسین احمد کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ھوئے کہا کہ قاضی حسین احمد ھم سب کے قائد تھے انھوں نے اس دن کا اعلان کر کے کشمیر کی جدوجہد آزادی میں ایک نیا رنگ بھر دیا اور یہ دن امت کے اتحاد کا دن بھی بن گیا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام بالاتفاق کشمیریوں پر انڈیا کے ظلم و ستم اور سفاکیت و بربریت پر غمزدہ ھین تو ھم سب کا فرض بنتا ھے کشمیر کی جدوجہد میں اپنا سیاسی،سفارتی،اخلاقی اور دینی فرض ادا کریں،اور اس سب ملکر کشمیری بھائیوں کے خلاف بھارت کے ظلم کی مذمت کری پانچ فروری کی ریلیاں سب مل کر نکالیں نہ یہ کہ سراج الحق صاحب،مولانا فضل الرحمان علامہ ساجد علی نقوی اور دیگر جماعتیں الگ الگ ریلیاں نکالیں یہ کشمیری بھائیوں کو مایوس کرنے والی بات ھو گی اور اگر متحد ھو کر ھم سب کی طرف سے اکٹھی ریلی نکلے گی تو کشمیریوں کی بھی حوصلہ افزائی ھو گی اور انڈیا کو بھی ایک مضبوط میسیج جائے گا۔
علامہ عارف واحدی نے کہا کہ حافظ محمد سعید کے نظر بندی کے آرڈر بلا جواز ھیں حکومت کو چاھئیےکہ اپنے آئین کے مطابق کام کرے نہ کہ دوسرے کے اشارے پر،اس سے تاثر ملتا ھے کہ ھم خود مختار نہیں ھیں۔
ان کے علاوہ سراج الحق،مولانا سمیع الحق،مولانا غفور حیدری،جاوید ھاشمی،شیخ رشید احمد،شاہ محمود قریشی،لیاقت بلوچ،حافظ عاقکف سعید،سینیٹر طلحہ محمود،ثاقب اکبر،ڈاکٹر ابوالخیر زبیر،خرم نواز گنڈا پور،اسد اللہ بھٹو،پیپلز پارٹی کے سید نیر بخاری، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے راھنماوں اور دیگر دینی سیاسی راھنماوں نے شرکت اور خطاب کیا