مارچ 2017 قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا 3 روزہ دورہ گلگت بلتستان جس میں ان کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی ،مرکزی رہنما ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی،مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر تھے دورہ کے اول روز قائد ملت جعفریہ پاکستان اسکردوائئرپورٹ پہنچے جہاں علماء کرام تنظیمی شخصیات،بلتستان کے تنظیمی عہدیداران صدر اسلامی تحریک پاکستان صوبہ گلگت بلتستان آغا عباس رضوی ممبر گلگت بلتستان کونسل ،آغا فدا عبادی اسلامی تحریک کے رکن قانون ساز اسمبلی کیپٹن سکندر سمیت بڑی تعداد میں عمائدین و شخصیا ت نے اسکردو ایئرپورٹ پہ قائد ملت جعفریہ پاکستان کا استقبال کیا اسکردو کے بعد قائد ملت جعفریہ پاکستان ایک بڑے قافلے کے ہمراہ روندو روانہ ہوئے جہاں انہوں نے اٹر سپلائی منصوبے کا افتتاح کیا جس سے بڑی تعداد میں اہل تنگس مستفید ہونگے اس بڑے قافلے کے ہمراہ روندو میں مومنین کے گھروں پر تشیرف لے گئے جہاں ان کے مرحومین کی فاتحہ خوانی کی اس موقع پراہل روندو میں خوشی کی ہر دوڑ گئی جوق در جوق لوگ قائد ملت جعفریہ پاکستان کا استقبال کرنے سڑکوں پر نکل آئے اس کے بعد بڑے قافلے کے ہمراہ دمبوداس پہنچے جہاں مومنین کے مخلتف وفود سے ملاقاتیں کیں قافلہ روندو کے بعد طویل سفر طے کرتا ہوا حراموش پہنچا جہاں ہزاروں افراد نے اس قافلے کا استقبال کیا قائد ملت جعفریہ پاکستان نے حراموش پر عوام سے مختصر خطاب کیا یہ قافلہ حراموش کے بعد غلمت نگر کی طرف روانہ ہوا جہاں قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی اسلامی تحریک پاکستان کے ممبر قانون ساز اسمبلی اور مرحوم شیخ حیدر نجفی کے فرزند محمد علی شیخ مرحوم کے گھر پہنچے جہاں بڑی تعداد میں اہلیان غلمت نے قائد ملت جعفریہ کو مرحوم محمد علی شیخ کی تعزیت پیش کی قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مرحوم کے اہل خانہ اور فرزندان سے ملاقات کی اور بڑے اجتماع میں مرحوم کی مغفرت کی دعا کی اگلے روز غلمت نگر میں مرحوم محمد علی شیخ کی مجلس ترحیم کے بڑے اجتماع میں خصوصی شرکت کی اس موقع پر ہزاروں افراد سمیت مخلتف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین موجود تھے ان سب نے مرحوم محمد علی شیخ کی وفات پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کو تعزیت پیش کی اور مرحوم اور اسلای تحریک پاکستان کے سیاسی کردار کو سراہا غلمت نگر میں مسلسل مختلف وفود نے قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقاتیں کیں اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا قائد ملت جعفریہ پاکستان نے گلگت میں منعقدہ صوبہ گلگت بلتستان اسلامی تحریک پاکستان کے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں شرکت
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی اسلامی تحریک پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ روپل ان ہوٹل گلگت میں پریس کانفرنس اس موقع پر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی اس دورے کے دوران متعدد مومنین کے گھروں میں جاکر ان کے مرحومین کی فاتحہ خوانی کی گئی قائد ملت جعفریہ پاکستان خصوصی طور پر شہید آغا ضیاء الدین رضوی کے گھر تشریگ لے گئےجہاں شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی قائد ملت جعفریہ پاکستان نے گولڈن پیک میں واقع رائس کالج کا بھی تفصیلی ورہ کیا جبجہ شہید ضیاء الدین رضوی کیقبر پر بھی فاتحہ خوانی کی اس پورے دورے میں اس دورے میں اسلامی تحریک مرکزی سکریٹری جنرل علامہ حسین واحدی ، مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی،مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر محترم سہیل صالحی شامل اسکردو ایئرپورٹ پہنچنے پر مقامی عمائدین علماء کرام کی بڑی تعداد نے قائد ملت جعفریہ کا استقبال کیا اس موقع پر صدر گلگت بلتستان اسلامی تحریک پاکستان و ممبر گلگت بلتستان کونسل آغا عباس رضوی،آغا فدا عبادی، رکن اسمبلی کیپٹن سکندر،کیپٹں شفیع رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان، سمیت بڑی تعداد میں علماء کرام و شخصیات موجود تھیں